پی سی بی کی  مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی سی بی کی  مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل نے  ملاقات کی ۔ 

 امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ  قذافی سٹیڈیم میں ذکا اشرف سے ملاقات کی ،  ملاقات امریکی قونصل جنرل کی  الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی۔ ملاقات خوشگوار ماحول  میں ہوئی۔  قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے ذکا اشرف کو معذور کرکٹ ٹیم کی  اسپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔  چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی قونصل جنرل نے ذکا اشرف اور پی سی بی کے  لیے آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-17/news-1692283567-6405.jpg