پی سی بی کا ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز کو بھی کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پی سی بی کا ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز کو بھی کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز کو بھی کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ ، 35 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، ٹی ٹونٹی میچ فیس 10 ہزار روپے ہو گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز کو کنٹریکٹس دینے کاحتمی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہانہ 35 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچ فیس 10 ہزار روپے ہو گی۔ سینٹرل کنٹریکٹس والی کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ کا 20 ہزار روپے ملے گا۔ کھلاڑی ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کی بھی حقدار ہونگی۔ پی سی بی نے گزشتہ روز 74 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا تھا ۔پی سی بی نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے ہیں۔