ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو پولیس سٹیشن کیوں جانا پڑا ؟ویڈیو وائرل

ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو پولیس سٹیشن کیوں جانا پڑا ؟ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاکراور سوشل میڈیاانفلونسر جنت مرزا کی پولیس سٹیشن بیٹھے ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاکرجنت مرزا  کی ایک ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اعلیٰ پولیس آفیسر کیساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں . انہیں پولیس سٹیشن اس لیے بلایا گیا کیونکہ یہ ایک مشہور و معروف سٹار ہیں اور 2کروڑ 30لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے کے باعث پنجاب پولیس نے انہیں آگاہی مہم کیلئے مدعو کیا تھا۔

 اس موقع پر پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ "ہماری عوام ہیلپ لائن 1122کو تو بہت اچھے سے جانتی ہے پر 1124  سے لاعلم ہے تو یہی وجہ ہے کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نئی ہیلپ لائن عوام کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے مثلاََ اگر دوران سفر آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو جائے، پیٹرول ختم ہو جائے یا پھر کسی علاقے سے گزرتے ہوئے آپ خود کو محفوظ تصور نہ کریں ، تو فوراََ اس ہیل لائن پر کال کیجئے ، پولیس اہلکار مدد کیلئے حاضر ہو جائیں گے۔"

Ansa Awais

Content Writer