کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا

Commissioner Lahore
کیپشن: Commissioner Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو پنجاب سے ریلیو کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے  کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو پنجاب سے ریلیو کردیا  گیا،  کیپٹن (ر) محمد عثمان کو فوری طور پرچیف کمشنر اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے تبادلے کے بعد کمشنر لاہور کی سیٹ اب خالی ہوگئی ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شاہد عمران مارتھ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کر دیا جبکہ محمد امتیاز انجم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور لگا دیا گیا ،  دونوں افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی ہے۔