ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ سے ملازمت کیلئے آنے والی لڑکی سے زیادتی

سیالکوٹ سے ملازمت کیلئے آنے والی لڑکی سے زیادتی
کیپشن: Rape Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر اقتدار میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں سیالکوٹ سے ملازمت کے لئے آنے والی 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی ملازمت کے لئے سیالکوٹ سے اسلام آباد آئی تھی کہ ملزم عالمگیر نے بہانے سے فلیٹ بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،   کراچی کمپنی پولیس نے ملزم عالمگیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے لڑکی سے کہا کہ جب تک آپ کے رہنے کا انتظام نہیں ہوتا آپ ہمارے فلیٹ میں رہ سکتی ہیں۔ملزم نے جی نائن فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کرنے کے بعد ملزم جی نائن روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ گیگا مال میں جب ملازمت کرتی تھی تب ملزم عالمگیر سے جان پہچان ہوئی تھی، ملزم عالمگیر کبھی کبھی کال کرتا تھا۔ملزم نے کہا تھا یہ فلیٹ خالی پڑا ہے جب تک رہائش کا انتظام نہیں ہوتا آپ وہاں رہ سکتی ہیں، عالمگیر نے مجھے فیض آباد سے پک کیا اور فلیٹ پر لے جا کر زبردستی زیادتی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer