ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی تجویز بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ کابینہ کمیٹی امن وامان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کےبعد جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محرم کے جلوسوں کے راستے سے تجاوزات ختم کی جائیں۔ وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کی جائے۔ مین ہولز بند اور گلیوں کی مرمت کرائی جائے، محرم کےروٹ کی صفائی کی جائے اور بلدیاتی اداروں کے پاس پہلے سے موجود سامان استعمال کیا جائے جبکہ تمام بلدیاتی ادارے اپنے وسائل سے اخراجات مکمل کریں۔