سعود بٹ :قانون کے محافظ خود قانون کے شکنجے میں پھنس گئے ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانا ان کا شیوہ بن چکا ،عوام کو تحفظ دینے کی بجائے یہ خود لوٹ مار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز اور رائے ضمیر کے خلاف تحقیقات کا معاملہ پیش آیا۔پنجاب پولیس کے پانچ ڈی ایس پی نیب میں پیش ہوئے۔حافظ امتیاز ڈی ایس پی سٹی پسرور،شاہد نواز وڑائچ، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ نیب میں پیش ہوئے۔
علاوہ ازیں ڈی ایس پی محمد عرفان الحق،راجہ صداقت علی اورمحمد رمضان بھی تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہوئے۔پانچوں افسران گجرات پولیس میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔افسران کو گجرات پولیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں بیانات قلمبند کروانے بلایا گیا تھا۔