ہیلتھ فسیلیٹی مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران بھاری تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف

ہیلتھ فسیلیٹی مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران بھاری تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:ہیلتھ فسیلیٹی مینجمنٹ کمپنی ہسپتالوں کا نظام چلانے میں ناکام، گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں ایکسرے اور کلینیکل ٹیسٹوں کی سہولت تین ماہ سے ناپید ، مریض دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ، کمپنی کے افسران صرف بھاری تنخواہیں وصول کرنے میں مصروف  ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر انتظام پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی مینجمنٹ کمپنی کو تحصیل ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت طبی مراکز کاانتظام سابقہ حکومت نےسونپا تھا ۔ کمپنی میں بھاری تنخواہوں اور مراعات پر افسران کی تقرری بھی چھوٹے ہسپتالوں اور مراکز صحت کا نظام چلانے میں بری طرح سے ناکام ہے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔قائداعظم اکیڈمی میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسنیشن کیلئے فری کیمپ کا اہتمام  

  پچیس بستروں پر مشتمل گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد میں تین ماہ سے ایکسرےاورلیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت ناپید ہے ۔ پتھالوجی لیب میں مختلف ٹیسٹوں کیلئے ریجنٹ فراہم کیا گیا نہ تین ماہ سے ایکسرے فلمیں مہیا نہیں کیا جاسکی ہیں ۔صورتحال سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کمپنی حکام نے فنڈز فراہم نہیں کئے۔ مریضوں کو ٹیسٹوں کیلئے ٹیچنگ ہسپتالوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔