ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خبر،اب عید کے تینوں دن۔۔۔۔

لاہوریوں کیلئے بڑی خبر،اب عید کے تینوں دن۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، تیکنکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید پر لاہوریوں کے لئے خوشخبری سنائی گئی ہے۔ تینوں روز لیسکو ریجن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ لیسکو حکام کے مطابق بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انفرادی شکایات کو دور کرنے کے لئے بھی عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر تین شفٹوں میں موجود ہوگا۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق اضافی ٹرالی ٹرانسفارمر سب ڈویژنز کو فراہم کئے گئے تاکہ خراب ہونے کی صورت میں جلد بجلی بحال کی جا سکے۔

یہ لازمی دیکھیں۔۔۔