سٹی 42 : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے خیرمقدمی پیغام ایکس پر جاری کیا، انہوں نے کہا کہ میں ایران کے جنگ بندی کے باقی عرصے کے لیے آبنائے ہرمز کے تمام تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھلولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہ درست سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہازرانی کے حقوق اور آزادیوں کی مکمل بحالی ضروری ہے، اس کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ یہ اقدام فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں مدد دے گا۔ یہ پاکستان کی جانب سے سہولت فراہم کیے گئے جاری مذاکرات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
