ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : رواں سال کے دوران 1405 موٹر سائیکلیں چوری، 31 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں

لاہور : رواں سال کے دوران 1405 موٹر سائیکلیں چوری، 31 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، رواں سال کے دوران 31 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 1405 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 8 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ سٹی اور کینٹ ڈویژن سے 7، 7 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 6، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 2 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا ایک مقدمہ درج ہوا ہے ۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل چوری میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 344 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 310 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 266 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن سے 210، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 139 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی 136 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔