سٹی 42: پاکستان کی 4 سال کےبعد گلوبل مارکیٹ میں واپسی ہوگئی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 50کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا ۔پاکستان نے یورو بانڈ جاری کرکے انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کی ہے۔
پاکستان نے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا. مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل کی ہے .وزارت خزانہ نے کہا پاکستان کی عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط ہو رہی ی ہے ۔ قرض کے نئے ذرائع سے پاکستان کی مالی خودمختاری میں بہتری آئے گی ۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت مستحکم ہونے لگی ۔ تین سالہ یورو بانڈ سے عالمی سطح پر پاکستان کی موجودگی مستحکم ہوگی ۔ مستقبل میں مزید بین الاقوامی فنڈنگ متوقع ہے ۔
پاکستان جلد مزید سکوک اور پانڈا بانڈ جاری کرے گا ۔