ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ مہمانوں کیلئےسکیورٹی انتظامات، ڈی آئی جی آپریشنزکا جائزہ

 سکھ مہمانوں کیلئےسکیورٹی انتظامات، ڈی آئی جی آپریشنزکا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں آنے والے سکھ مہمانوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اہم مقامات کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مڑی رنجیت سنگھ و مہمانوں کی رہائش گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، تاریخی مقامات، فوڈ سٹریٹ، انارکلی بازار سمیت دیگر مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اہم مقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا شاہی قلعہ،گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی چیک کی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فصیل کامران نے کہا کہ مذہبی تہوار پر آئے سکھ کمیونٹی کو بھرپور سکیورٹی دے رہے ہیں اُنہوں نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں سکیورٹی کے مزیدموثر اقدامات کئے جائیں اور ڈیوٹی پرتعینات جوان الرٹ رہیں۔