ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری کو تباہ کردیا،لاہور چیمبر آف کامرس

بجلی لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری کو تباہ کردیا،لاہور چیمبر آف کامرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ نے انڈسٹری تباہ کردی ہےایسے حالات میں ایکسپورٹ اہداف پورے نہیں ہوسکیں گے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل ودیگر عہدیداروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پیرا فورس کی کارروائیوں بارے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور لاک ڈاؤن کاروبارکو متاثر کررہے ہیں پیرافورس کا اختیارات سے تجاوزمسائل کا باعث بن رہا ہےبجلی بچانے کے نام پر تاجروں کا نقصان قابل قبول نہیں

لاہور چیمبر آف کامرس کےصدر فہیم الرحمان سہگل اورسینئرنائب صدر  تنویر احمد شیخ نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے انڈسٹری کو تباہ کرکے رکھ دی ہےایسے حالات میں ایکسپورٹ اہداف پورے نہیں ہوسکیں گے جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کی بندش کے دوران ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے پیرا کالاک ڈاؤن سے متعلق طریقہ کار غیر مؤثر اور غلط ہے جس پر حکومت کو نظرثانی کرنی چاہیےملک بھر میں ای وی پالیسی بغیر بجلی کے کامیاب نہیں ہو سکتی اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے نائب صدر خرم لودھی، شاویز طاہر ملک ،عبدالمجید سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔