شیرباز بلوچ :اوباڑو میں بھی گیارہویں جماعت فزکس کا پرچہ وقت سے قبل وائرل ہوگیا ۔
تمام امتحانی مراکز میں نقل بھی دھڑلے سے جاری ہے ،امتحانی مراکزمیں طلبہ و طالبات بے خوف ہوکرموبائل فون کااستعمال کررہے ہیں۔
نقل کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں بھی منظر سے غائب ہیں، بوٹی مافیا سرگرم ہونے سے امتحانی نظام کی ساکھ خطرے میں پڑگئی ہے۔
تعلیمی بورڈ حکام کی خاموشی نے بھی سوالیہ نشان لگادیئے ہیں۔