ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین بیلٹ کی بحالی اور غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر تفصیلی رپورٹ طلب

 گرین بیلٹ کی بحالی اور غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر تفصیلی رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے گرین بیلٹ کی بحالی اور غیر قانونی پلازوں کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی .

  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سید معظم علی شاہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی . عدالت نے پی ایچ اے سے گرین بیلٹ کی بحالی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی. عدالت نے ہدایت کی کہ 2019 سے غیر قانونی پلازوں سے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی جائے. عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر غیر قانونی پارکنگ پر بھی تفصیلات داخل کرائی جائیں. عدالت نے ٹیپا کو حکم دیا کہ گلبرگ میں نئے نجی سکول کی ڈراپ لائن سمیت دیگر ایس او پیز کے بارے میں معلومات بھی پیش کی جائیں. درخواست میں غیر قانونی پلازوں کی تعمیر اور گرین لائن پر تجاوزات کو چیلنج کیا گیا اور یہ استدعا کی گئی کہ غیر قانونی پلازوں کی تعمیر روکنے اور غیر قانونی پلازوں کی تفصیلات طلب کی جائے.

Ansa Awais

Content Writer