ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربوز کھانے کے حیران کن فوائد

تربوز کھانے کے حیران کن فوائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک:تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔تربوز جتنا زیادہ پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔

تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

 تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ لائیکوپین کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

جِلد کو بھی بہتر بنائے
جِلد کو ہموار رکھنے کے لیے وٹامن اے، بی 6 اور سی اہم ہوتے ہیں اور تربوز میں یہ سب موجود ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں پانی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے بھی جِلد کو فائدہ ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر بڑھتا نہیں 
میٹھا کھا کر بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو تربوز بہترین پھل ہے۔

خیال رہے کہ چینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس صحت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچاتی۔

 اس پھل میں مٹھاس تو کافی زیادہ ہوتی ہے مگر کاربوئیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس کے باعث اسے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

تربوز میں چکنائی اور سوڈیم موجود نہیں ہوتے اور اس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

ورزش کے لیے تیار کرے
تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا جسمانی سرگرمیوں کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں۔

اس پھل میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے مسلز اکڑنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسائیڈنٹس، غذائی اجزا اور فائبر سے جسمانی وزن میں صحت مند کمی آتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ تربوز کھانے سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے کیونکہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے، جس سے بے وقت کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔

سورج کی شعاعوں سے تحفظ
موسم گرما میں سورج کی تپش سے جِلد جلنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جوڑوں کو تحفظ فراہم کرے
تربوز میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ تربوز کھانے سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

آنکھوں کے لیے مفید
تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔

وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی سے عمر بڑھنے سے بینائی میں تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جسم کو پانی کی کمی سے بچائے
تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ہمارے جسم کے تمام خلیات کو اپنے افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور پانی کی معمولی کمی سے بھی تھکاوٹ اور سستی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔