ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایا علی اور بلال اشرف کا نکاح؟ فوٹو شوٹ وائرل

مایا علی اور بلال اشرف کا نکاح؟ فوٹو شوٹ وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستانی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کا ڈرامہ سیریل "یوہی" میں خوبصورت نکاح فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس انسٹاگرام پر اپنے جاری ڈرامہ سیریل "یو ہی "کے نکاح کا خوبصورت فوٹو شوٹ  شیئر کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہے ہے۔فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  مایا علی نے کیپسن میں  لکھا کہ "ڈیول کی دولہن"۔مایا علی نے ویڈیو میں  آف وائٹ کامدار میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

دوسری جانب بلال اشرف نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پھر  وہی سے ہونی ہے شروعات"۔سوشل میڈیا صارفین کی دونوں کی  آن لائن کمیسٹری اور انکی تصاویر کو خوب پسند کر رہے  ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس آن سکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی  تھیں،  جس کے بعد دونوں نےڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)