واٹس ایپ نے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ نے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی اور استعمال میں بہتری لانے کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فیچر کا نام Description for forwarded messages ہے جس کے تحت اب کوئی بھی پیغام آگے بھیجتے (فارورڈ) ہوئے اس کے ساتھ تفصیلات اور پس منظر بھی شامل کیا جاسکے گا۔اس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ بیٹا ورژن 2.23.8.22 کے تحت اب صارفین ویڈیوز، فائل اور تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل ان میں کیپشن بھی لکھ سکیں گے۔اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ میسج بھیجنے والے ایک سے زائد صارفین کو مسلسل ایک ہی بات بیان کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ہوگا یہ کہ جب آپ کوئی فائل، تصویر ،ویڈیو یا جی آئی ایف آگے بھیجیں گے تو اس پر لکھا کیپشن بھی ہٹا کر اپنا کیپشن لکھ سکتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-17/324892_7328124_updates.png

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی تفصیل شامل کرسکتے ہیں اور پہلے سے لکھا کیپشن بھی ہٹا سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer