مداح نےماہرہ خان کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے ایسی کیا حرکت کی؟ویڈیو وائرل

 مداح نےماہرہ خان کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے ایسی کیا حرکت کی؟ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار اور مایاناز اداکارہ ماہرہ خان کی مداح انہیں دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور تصاویر بنواتے ہوئے روتی رہی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی مداح کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اس کے جذبات آنسوؤں کی شکل میں آنکھوں سے بہنے لگے۔اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے ماہرہ خان کی تصویر ان کی مداح کے ہمراہ بنائی جس میں اداکارہ مسکراتی رہیں اور مداح روتی رہی۔

View this post on Instagram

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

ماہرہ خان نے اہنی اس مداح کو گلے سے لگایا، پیار کیا اور اس وقت تک ساتھ رہنے کی پیشکش بھی کی جب کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پالے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ اپنے مداحوں سے حسن سلوک سے پیش آئی ہوں، اس سے قبل بھی کئی بار اداکارہ کو اپنے مداحوں کو عزت دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer