چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ کو اہم مشورہ دیتے بڑا فیصلہ کرلیا

چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگ کو اہم مشورہ دیتے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت (ق)لیگ اورپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکا اجلاس ہوا،چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ کل غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کرایا گیا۔جعلی الیکشن کی طرح جعلی گورنرڈھونڈکرجعلی حلف لےلیں۔

تفصیلات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں   چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ کل ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کروایا گیا،کل کے الیکشن کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پہلے ہی متنازعہ قرار دے چکے ہیں،یہ ایک آئینی مسئلہ ہے جب تک واضح صورتحال سامنے نہیں آتی تب تک اس کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

ن لیگ کی اوچھی حرکتوں نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے ابھی تک پرانے کام نہیں چھوڑے،ماضی میں عدالتوں پر حملہ کیا اب پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا گیا،کل جو کچھ پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں ایسا کبھی پہلے نہیں ہوا،پولیس ایسے آئی جیسے ڈاکوؤں پر حملہ کرنے آئے ہیں،یہ سب کچھ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہوا۔
ان کا ٹارگٹ تھا کہ پی ٹی آئی اور ہمارے ایم پی ایز کو ڈرا کر ایوان سے باہر نکالا جائے،ڈپٹی سپیکر نے گیلری میں کھڑے ہو کر الیکشن کروایا جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،مہمانوں کی گیلری میں میگا فون پکڑ کر تو کوئی بھی الیکشن کروا سکتا ہے،اجنبیوں کی جگہ بیٹھ کر ایک اجنبی نے الیکشن کروایا،یہ کیسا الیکشن ہے جس میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کو زخمی کر دیا اور ان کی غیر موجودگی میں الیکشن کروا لیا۔

  چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ جس گیلری میں ہمارے ارکان نے جانا تھا اس کو پولیس کے ذریعے بلاک کر دیا گیا،جس طرح انہوں نے جعلی الیکشن کروایا اسی طرح کوئی جعلی گورنر ڈھونڈ کر جعلی حلف بھی لے لیں،ہم نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اس غیر آئینی الیکشن کو چیلنج کرنے کے لئےلائحہ عمل طے کیا جائے گا،ہم نے کل جو درخواست دی ابھی تک اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ ان کی درخواست پر کل رات ہی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
میں ان ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایوان میں ڈٹ کر ان غنڈوں کا مقابلہ کیا،میں خواتین ارکان اسمبلی کی ہمت کو بھی داد دیتا ہوں جو آخر وقت تک اپنی جگہ ڈٹ کر کھڑی رہیں،اجلاس میں سردار عثمان بزدار، مونس الٰہی، حسین الٰہی، شفقت محمود، راجہ بشارت،حافظ عمار یاسر، چودھری ظہیرالدین، میاں شفیع محمد،میاں اسلم اقبال، پیر سید سعید الحسن شاہ، وسیم خان بادوزئی ودیگر نے شرکت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer