حمزہ شہباز کےمنتخب ہونے پر عمران خان کا دوٹوک موقف آگیا

حمزہ شہباز کےمنتخب ہونے پر عمران خان کا دوٹوک موقف آگیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہم ٹویٹ کیا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کرتے کہا کہ  پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےنومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب موخر کردی،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جب تک کل کے الیکشن سے متعلق واضح ہدایت نہیں آتی تب تک حلف برداری کی تقریب کی مزید پروسیڈنگ نہیں کرسکتا،قوم نے دیکھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالےسے کیا ہوا،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی اور چیف سیکرٹری نے کردار ادا کیا۔

ارکان اسمبلی پر تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ن لیگ کے چیلوں نے حساس ادارے کے آفیسر پر تشدد کیا،غنڈہ گردی کرکے لوگوں کو ہراساں کیاگیا، الیکشن ڈے پر کوئی ریاستی طاقت کا استعمال ہوا،اگر واقعی حمزہ شہبازکے پاس نمبرز پورے تھے تو مخالفین کو بھگانے کی کیا ضرورت ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا سارا الیکشن متنازع ہوگیا،سیکرٹری اسمبلی سےرپورٹ منگوائی، ارکان پارلیمنٹ پر پولیس کے ذریعے دھاوا بولا گیا۔انہوں نےکہاکہ ڈپٹی اسپیکر خود بھی لوٹے ہوگئے اور انہوں نے الیکشن بھی شفاف انداز میں نہیں کرایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer