ناشتہ دیر سے دینے پر سسر نے بہو کو قتل کردیا

ناشتہ دیر سے دینے پر سسر نے بہو کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ظلم کی انتہا ، بھارت میں ناشتے  دیر سے دینے پر سسر نے بہو کو گولیاں مار  کرموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سسر کے ہاتھوں بہو کو قتل کرنے کا واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے میں 42 سال بہو سیما راجندر کو سسر نے صرف اس بات پر گولیاں مار دیں  کہ اس نے ناشتہ بنانے میں دیر  کی، مقتولہ کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دم توڑ گئی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-17/news-1650179913-7080.jpg

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گولیاں پیٹ میں لگیں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 76 سالہ ملزم نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گولیاں چلائی تھیں،  پستول کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔