وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ہسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی  ہدایت کر دی۔
وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف آج صبح دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ڈیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی ہسپتال نہیں ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور ہسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔