سٹی 42: بھارت نےٹی20ورلڈکپ کیلئےپاکستان ٹیم کوویزادینےکی منظوری دیدی،بھارتی کرکٹ بورڈکی کونسل میٹنگ میں باضابطہ منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نےٹی20ورلڈکپ کیلئےپاکستان ٹیم کوویزادینےکی منظوری دے دی،بھارتی کرکٹ بورڈکی کونسل میٹنگ میں باضابطہ منظوری دی گئی،بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے دیئے جائیں گے ،بھارت نے پاکستانی شائقین کیلئے ویزے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپیکس کونسل کو اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ کی بھارت آمد کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔
چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط ارسال کیا تھاجس کے جواب میں ان کوآگاہ کیا گیا کہ بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ رواں سال میں اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا
پی سی بی چیئر مین نے کہا تھا اگر نئی دہلی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزوں اور حفاظتی انتظامات سے متعلق یقین دہانی نہ کرائی توآئی سی سی سےٹی20ورلڈ کپ بھارت سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔