صنم سعید کا تھائی لینڈ سے وطن واپس لانے پر سب کا شکریہ

صنم سعید کا تھائی لینڈ سے وطن واپس لانے پر سب کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) تھائی لینڈ سے وطن واپسی پر اداکارہ صنم سعید نے پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے پرسب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

صنم سعید نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ سمیت تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں ہرممکن کوشش کی، وہ تمام لوگ جو دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں وہ ہمت اور صبرسے کام لیں کیونکہ ان کی بھی مدد ہونے والی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ دوست احباب، خاندان، میڈیا، حکومت، یونین، تمام ادارے سب مل کر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو حفاظت کے ساتھ واپس لانے میں مدد کررہے ہیں۔

صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کو اپنے وطن واپس آنے کے مرحلے سے متعلق آگاہ کریں گی تاکہ دوسرے محصور پاکستانی بھی تیاری کرسکیں اور پریشان نہ ہوں۔

واضح رہے فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ٹیم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے تھائی لینڈ کے ایک شہر پھنسے تھے۔ اس حوالے چند روز قبل شمعون عباسی نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں تھائی لینڈ سے فوری پاکستان واپس لانے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے کیوں کہ ان کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ وہاں مزید دن گزارے جاسکیں۔ تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔