نئے آئی جی عارف نواز نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی

نئے آئی جی عارف نواز نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) نئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کہتے ہیں کہ انصاف کی فوری فراہمی ہی ہماری ترجیح ہے، جرائم کے خاتمے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

سنٹرل پولیس آفس آمد پر نئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گھڑ سوار دستے اور چاق و چوبند اہلکاروں نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب محکمےمیں وہی رہے گا جوکام کرےگا، ناقص کارکردگی والےآفیسراوراہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، پولیس غریب اورمظلوم کی آوازبنے، ظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیواربن جائے۔

صوبےمیں جرائم کی شرح بڑھنےکےسوال پرآئی جی پنجاب کاکہناتھامیرےبعدکیاہوااس کا علم نہیں،اب کمان دوبارہ میرے ہاتھ میں آئی ہے، پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے دن رات کام کریں گے۔

واضح رہے کہ نئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز پہلے بھی پنجاب پولیس کے سربراہ رہ چکے ہیں، 10 ماہ بعد دوبارہ پنجاب حکومت نےپولیس کی کمان کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازخان کےسپردکر دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer