ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی حالات کے پیش نظر مسلم لیگ ن نےعوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیا

 سیاسی حالات کے پیش نظر مسلم لیگ ن نےعوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ ہے،اس سلسلے میں جاری کردہ نئےشیڈول کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف20 اپریل کو لالا موسی، 21 کو ساہیوال، 22 اپریل کو مانسہر میں جسلہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ ن لیگی قائدین چار مئی تک مسلسل وزکرز کنونش اور جلسوں کا انعقاد کریں گے، ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو بھی عوامی مہم رابطہ مہم جاری تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل از وقت مسلم لیگ کی موجودہ صورتحال  سے پارٹی کے کئی رہنما پار ٹی چھوڑنے کو تیار ہو گئیں،دوسری پارٹیز میں گٹھ جوڑکرنے لگے،جس سے پارٹی کی طاقت کمزرو ہوتے دیکھائی دے رہی ہے مگرمسلم لیگ ن اپنی آئندہ آنے والے الیکشن 2108کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہیں۔

اس لنک پر ضرور کلک کریں:مسلم لیگ ن کے 60 رہنماؤں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گا، خیبر پختونخوا کے سابق ایم پی اے رفعت اکبر نے اپنے ساتھوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھنے کیلئے اس لنک پر ضرور کلک کریں:مسلم لیگ ن کے بڑوں نے سر جوڑ لیے
و زیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی رہشگاہ پرسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اوروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی۔ جس میں ملکی صورتحال اورپارٹی پالیسی کےحوالےسےتبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید پڑھنے کیلئے اس لنک پر ضرور کلک کریں:اب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے نااہل ہونے کی باری ہے: اعجاز چوہدری
  دوسری جانب نواز شریف کے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر مخالف پارٹیز نے بھی لفظوں کے تیربرسانا شروع کر دیے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کا ہر رہنما نیب میں پیشی کے لیےتیار ہے، پارٹی کا ہر کارکن صادق اور امین ہے ،  نیب بھی عمران خان کو صادق اور امین ہی قرار دے گی۔

اس لنک پر ضرور کلک کریں: نواز شریف نااہل ہوچکے، اب سیاست نہیں کرسکتے: مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل کو اُٹھایا

ہے، ہر سال پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ افراد بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔

اس لنک پر ضرور کلک کریں:قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں: طاہرالقادری

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے مہرے نااہل نواز شریف لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر کس کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی ہے۔

اس لنک پر بھی ضرور کلک کریں:نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کیخلاف مذمتی بینرز آویزاں، پی ایچ اے خاموش

سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کےقائد نواز شریف کی نااہلی کی مدت کو تاحیات  قرار  دیا جس کے خلاف لاہور میں مذمتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، بینرز پر قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعرے بھی درج ہیں۔