مسلم لیگ ن کے 60 رہنماؤں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے 60 رہنماؤں کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گا، خیبر پختونخوا کے سابق ایم پی اے رفعت اکبر نے اپنے ساتھوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے خیبر پختونخوا کے سابق ایم پی اے رفعت اکبر سواتی ، تحریک انصاف کے رہنماء علامہ محمد شعیب ،حسین طوری، منظور احمد خان اور شاہ خال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے 60 رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آئند قراد دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کی خلاف پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔