ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز کرکٹ سیریز ؛ ساوتھ افریقہ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

ویمنز کرکٹ سیریز ؛ ساوتھ افریقہ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ،ساوتھ  افریقہ ویمنز کرکٹ سیریز  ؛ساوتھ افریقہ نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا 

ساوتھ افریقہ ویمنز نے 256 رنز کا ہدف 49 ویں آورز میں حاصل کیا ،تزمین برٹس اور ماریزان کپ نے سنچریاں اسکور کیں ،رامین شمیم اور سعدیہ اقبال کو ایک ایک وکٹ ملی 

پاکستان ویمنز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر 255 رنز بنائے تھے، قومی بیٹر سدرہ امین کی 121 رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی ،ساوتھ افریقہ ویمنز کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی 
پاکستان اور ساوتھ افریقہ کا دوسرا میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا