ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب زدہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم بحال کروانے کیلئے ملالہ مدد کو آگئی

Malala Yousafzai, City42, Flood affected girl students, rehabilitation efforts, Malala Foundation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نوبیل انعام یافتہ پاکستانی, بچیوں کے ھقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بع سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مہیا کر دیا۔ 

ملالہ یوسفزئی نے سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے  ادارہ  تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور  ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالرکا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا کہ  ان کے والدین حال ہی میں خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والی تباہی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر کے آئے ہیں۔

ملالہ نے بتایا کہ ان کی بھیجی ہوئی رقم سے سکول کی بچیوں کے لئے کتابین، سکول یونیفارم، سکول بیگ، ہائی جین کا سامان اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا اور کچھ رقم لائبریریوں کو کتابیں خریدنے کے لئے بہیا کی جائے گی۔

ملالہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سکول کے بچوں کی تعلیم کی بحالی خاص طور سے بچیوں کو جلد سکولوں میں واپس پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گا۔ 

ملالہ یوسف زئی نے  کہا پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا اور کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ملالہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں امدادی کاموں میں تعاون کرنے، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لازماً متحد ہو جانا چاہیے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔