سٹی 42: پاکستان ساؤتھ افریقہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میچ جاری ہے ۔پاکستان ویمنزٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے،سدرہ امین 150 گیندوں پر 121 سکور کر کے ناٹ آوٹ رہیں۔
سدرہ امین ساؤتھ افریقہ کیخلاف سنچری کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں۔
منیبہ علی نے 76، عالیہ ریاض 33، فاطمہ ثنا3، تنالیہ پرویز نے5 رنز بنائے،اوپنر شوال ذوالفقار کوئی سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
ساؤتھ افریقہ کی آیا بونگا کھاگا نے2،تمے سکھونے نے1 وکٹ حاصل کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App