ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی سازش بے نقاب، آلہ کار کو سزا دینےکیلئے پاکستان کا راست اقدام

 Pakistan Cricket Board, PCB, ICC, International Cricket Counsel, Asian Cricket Counsel, ACC, Asia Cup
کیپشن:  file photo اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت کی پاکستان سے مئی  کی جنگ میں شرم ناک شکست کھانے والی قیادت نے کرکٹ کو سازش کا میدان بنایا اور پاکستان کی بے عزتی کرنے کی بچگانہ کوشش کی۔ پاکستان اس سازش کا جواب کیسے دیتا ہے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس وقت جاری اجلاس کے ختم ہونے پر سامنے آنے والا ہے۔ 

سٹی42:  کرکٹ کے میچ کو  6  مئی سے 9 کی جنگ میں پاکستان کے شاہینوں اور مسلح افواج سے شرم ناک شکست کا بدلہ لینے کے لئے استعمال کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  میں فیصلہ کن اقدام اٹھا لیا۔ اس اقدام پر آئی سی سی کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی سازش کا آلہ کار بننے والے اشخاص کے خلاف حتمی راست اقدام نہ کیا تو پاکستان بہرحال راست اقدام کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔

اب یہ حقائق بے نقاب ہو گئے ہیں کہ بھارت کی زخم خوردہ حکومت نے بھارت کے عام شہریوں کو بے وقوف بنانے اور بہار ریاستی الیکشن سے پہلے نفرت کی آگ  بھڑکانے کے لئے  آئی سی سی کے  بعض لوگوں کے ساتھ مل کر سازش کی اور پاکستان بھارت کرکٹ میچ کو "سازشی یدھ" میں بدل دیا۔ میچ میں کرکٹ سے الگ، دوسری گھٹیا ترین حرکتیں کر کے  پاکستان کی بے عزتی کرنے کی سازش کی  اور اس سازش میں پاکستان اندیا میچ کے میچ ریفری کو آلہ کار بنایا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے اپنی اوقات سے بڑی شرارت میں آلہ کار بن کر اپنا کیرئیر تباہ کر لیا۔

زخم خوردہ بھارتی حکومت اور میچ ریفری کی ملی بھگت؛ ریفری نے کیا حرکتیں کیں

پاکستان اور بھارت کے کل شام ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بھارت کے کھلاڑیوں نے جان بوجبھ کر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کی بے عزتی کرنے کی کوشش کی اور میچ ریفری نے کسی ذاتی نوکر کی طرح بھارتی  سازش پر عمل کرنے والوں کا آلہ کار بن کر ان کی معاونت کی۔

پاکستان کی شکایت پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کیخلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں اور اسے مجرم پایا گیا ہے۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ سازشی ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے۔ اب اس کرائے کے ٹٹو کا کردار کرنے والے میچ ریفری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کئے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر طریقہ کار اور روایت کے مطابق دوسری ٹیم کے کیپٹن سے ہاتھ ملانے سے منع کیا گیا۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھارت کے سوریاکمارکو جرمانےسےبچانےکیلئے میچ ریفری نے"آپریشن سندور" والا جملہ بولنےپر تادیبی کارروائی کرنے سےگریزکیا۔
میچ ریفری نےٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا تھا۔
میچ ریفری نے سلمان علی آغا کو سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔
آئی سی سی قواعد کے مطابق کوئی میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو  کوئی ہدایات نہیں دے سکتا۔
میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دے سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیپٹن سلمان آغا کو 30سیکنڈ پہلے  بھارتی ٹیم کے کیپٹن سے رسم کے مطابق  ہاتھ ملانے سے منع کرنا پری پلانڈ منصوبہ تھا۔
پاکستان کی طرف سے میچ ریفری کی تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے اور اس درخواست پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو لے کر  بھارتی گروہ کی سازشوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے جس پر عمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلقہ فورم پر رسمی غور کرنے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے پاکستان کی شکایت کو کھلے دل سے تسلیم کر کے آلہ کار بننے والے میچ ریفری کے خلاف پاکستان کی تجویز کی ہوئی تادیبی کارروائی کر دی تو پاکستان ایشیا کپ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا ورنہ نہیں۔

Caption  میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے اپنی اوقات سے بڑی شرارت میں بھارت کا آلہ کار بن کر اپنا کیرئیر تباہ کر لیا۔ 

ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ اتھارٹی پاکستان کرکت بورڈ کے سربراہ محسن نقوی بھارت کی سازش پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے فیصلہ کر چکے ہیں، اسے عملی جامہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہنائے گا۔ اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کے خلاف کاروائی کر دی تو اس بھارتی ایجنڈابےنقاب ہونے اور پاکستان کی فتح تصور کیا جائے گا۔

پاکستان کا فیصلہ
 ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کی سازش میں آلہ کار بننے والے میچ ریفری کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بتا دیا گیا ہے، اگر آئی سی سی نے  میچ ریفری کو بچانے کے لئے اگر مگر کی تو پاکستان نہ صرف ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر کے واپس آ جائے گا بلکہ بات اس سے آغےبہت دور تک جائے گی،

پاکستان نےپری میچ نیوز کانفرنس نہیں کی

بھارت اور میچ ریفری کی ملی بھگت بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر آٖفیشلز نے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کرنے اور اسے ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر  آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ نہ مانا تو قوی امکان بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنے کی طرف جائے گا اور مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس لئے آج پاکستان کے آفیشلز نے شیڈول کے مطابق پری میچ نیوز کانفرنس نہین کی۔ یہ نیوز کانفرنس اب تک "مؤخر" ہے اور  بتایا جا رہا ہے کہ نیوز کانفرنس اے سی سی کے کہنے پر روکی گئی ہے۔
اگرمیچ ریفری کا معاملہ ختم ہو گیا تو پری میچ پریس کانفرنس ہو گی۔

 ذرائع بتا رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اس تنازعہ سے الگ رکھا گیا ہے اور انہیں اپنی پریکٹس معمول کے مطابق کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔