ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی

محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی

سٹی42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔

شاہد آفریدی نے ایکس پر  کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ 

 شاہدآفریدی کے الفاظ یہ تھے: میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔  آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔

 اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ  میچ  میں بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ نہیں ملایا  اور اس کے ساتھ میچ ریفری اینڈی نے پاکستان کے کیپٹن کو انڈین کیپٹن کے ساتھ ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے سے منع کیا اور پاکستانی ٹیم کے مینئجر کو اس ٹاس ایونٹ کی فوٹو گرافی کروانے سے روکا تھا۔ اس مکروہ حرکت کا مقصد انڈیا میں نریندر مودی اور ان کے اتھیوں کے سیاسی عزائم کو سرو کرنا تھا۔ 

بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سےکرکٹ کی قدیم روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے سازشی رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے  اس سازشی ریفری کو ایشیا کپ سے نکوا دیا ہے۔