ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی 156000 پوائنٹس کی حد بحال،ڈالر بھی سستا

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی 156000 پوائنٹس کی حد بحال،ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت تیزی کیساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا۔

  کاروباری ہفتے کےدوسرے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کیساتھ کاروبار شروع ہوا ہے،100 انڈیکس میں 681 پوائنٹس کے اضافہ  کے بعد مارکیٹ میں ایک لاکھ 56ہزار66 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

 گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 155384 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ شرح سود برقرار رہنا توقعات کے مطابق رہا،کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کو آگے لے جائیں گے۔

 اے کےڈی سکیوریٹیز کےمطابق دسمبر 2025 تک مارکیٹ 165000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرسکتی ہے، سٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک کے رینٹل شارٹ ٹرم سکوک بانڈ لانچ کردیئے گئے ہیں۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12پیسے سستا ہونے سے ڈالر 281.52 روپے سے کم ہوکر 281.40 روپے کا ہو گیا۔