عثمان خان:سوشل میڈیا اسٹار سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے حسن زاہد کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے اور صلح کے بدلے کوئی رقم وصول نہیں کی۔
خصوصی انٹرویو میں سامعہ حجاب نے بتایا کہ ان کے پاس میسجز موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ انہوں نے کوئی پیسے نہیں لئے، "اگر میں نے رقم لی ہوتی تو آج بہت خوش ہوتی، لیکن میں نے حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔"
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ حسن زاہد کے والد ان کے گھر معافی مانگنے آئے تھے، "جب اس کے گھر والوں نے معافی مانگ لی تو مجھے نہیں لگتا کہ اب پورے خاندان کو اس کی غلطی کی سزا ملنی چاہیے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس واقعے کے بعد ان کی سوشل میڈیا فین فالوونگ میں کمی آئی ہے، تاہم وہ اس صلح کو اپنی نہیں بلکہ ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد آئندہ تین سے چار سالوں تک وہ کسی پر بھی یقین نہیں کر سکیں گی۔