ویب ڈیسک:حکومتِ پاکستان نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا, وزارتِ خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 78 پیسے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔