مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، راجہ ریاض

  مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، راجہ ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔ 

 راجہ ریاض نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہو گی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن بھی موضوع ہوں گے۔ آئیندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔ میں نے پندرہ فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد ہوں گے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا زبردست استقبال ہو گا، انکا اپنا ووٹ بینک ہے۔  مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔ ن لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے۔ ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر کہا ابھی ملاقات ہے، جو فیصلہ ہو گا بتا کر جاؤں گا۔