جرمن فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

جرمن فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا جس میں وہ نماز پڑھتے دیکھائی دے رہے ہیں۔فٹبالر نے اپنے پیغام میں خوشگوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں۔ آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by The Cognate (@thecognate)

 جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔