نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل جانا ہوگا: پیپلز پارٹی

نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل جانا ہوگا: پیپلز پارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا اور انہیں جیل جانا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور وہ اس کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں، نواز شریف جب پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو ہم ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے موجود نہیں ہونگے کیونکہ وہ ہمارے رہنما نہیں ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کےساتھ اتحاد مختصر عرصے کے لیے تھا کیونکہ ہم شہبازشریف حکومت کا حصہ تھے، حکومت کے اختتام کے ساتھ ہی یہ اتحاد بھی اختتام پذیر ہوگیا۔ فیصل کریم کنڈی نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھی۔