دلہن کی ڈانس کرتے انٹری پر دلہے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

Bride Groom Viral Video: Bumper Bride Dance
کیپشن: Bride dance video
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) دولہا، دلہن کی ویڈیوسوشل میڈیا پر اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں، بھارت میں شادیوں کی متعدد ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں ہونے والی شادیوں میں بہت سی رسومات شامل ہیں،شادی میں (مالا) ہار پہنانا دولہا اور دلہن کے لیے سب سے یادگار لمحہ ہوتا ہے۔اسے خاص بنانے کے لیے کئی بار دلہا اور دلہن کچھ ایسا کرتے ہیں جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے داخل ہوتا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دولہا پہلے سے سٹیج پر موجود ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں دلہن نے ہار پہنانے کی تقریب سے پہلے اپنے انٹری ڈانس ویڈیو سے دولہا کو متاثر کیا، دلہن نے مختلف گانوں پر رقص کیا اور پھر سٹیج پر دولہے کے پاس آکر بھی ڈانس کیا، شادی کی تقریب میں شریک عزیز واقارب دلہن کے اس انداز سے محظوظ ہوئے اور دونوں کو دعائیں دیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا بھی اپنی دلہن کے ڈانس سے متاثر ہے اور مسکراتے ایک طرف کھڑا دیکھا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer