(ویب ڈیسک) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 0.19 فیصد کم ہوکر 40.58 فیصد پر آگئی-حالیہ ہفتے 30 اشیاء مہنگی، 10 سستی اور 11 میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 16.24- ٹماٹر 9.84 -کیلے 2.50 اور چکن 1.88 فیصد سستا ہوا- ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے چینی-گھی-آلو کی قیمت میں بھی کمی ہوئی- ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چائے 6.30 -آٹا 1.96-دال مونگ 3.46 اور انڈے 2.54 فیصد مہنگے ہوئے۔