ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی کے علاج کا خرچہ کس نے اٹھایا؟ حیران کن انکشاف

شاہین آفریدی کے علاج کا خرچہ کس نے اٹھایا؟ حیران کن انکشاف
کیپشن: Shaheen Shah Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ری ہیب کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کر رہا ہے۔ یہاں سے بیٹھ کر میں ڈاکٹرز کا انتظام کررہا ہوں۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی سی بی نے 29 اگست کو شاہین آفریدی کو لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے اعلان میں ڈاکٹرز کے انتظام کا بھی ذکر کیا تھا۔ 
دوسری جانب شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نام لیے بغیر ردعمل میں کہا کہ بورڈ ہمیشہ پلیئرز کے میڈیکل اور ری ہیب کے اخراجات کی ذمہ داری لیتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ بھی کرکٹ بورڈ یہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔پی سی بی نے اپنے بیان میں براہ راست شاہد آفریدی کے الزام کو رد نہیں کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر