ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا سے معمولی متاثر ہونے والے مریضوں سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

new reasearch
کیپشن: corona virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  )پوری دنیا میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں جہاں موذی  وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے وہیں ماہرین کی جانب سے تحقیق کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔

   تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ  کورونا وائرس کی معمولی شدت کا سامنا کرنے والے افراد چھ ماہ تک وائرس سے محفوظ رہتے ہیں  جس کی وجہ جسم میں موجود اینٹی باڈیز کا تسلسل ہے جو انہیں ری انفیکشن سے بچاتا ہے۔یہ انکشاف امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ہوا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 90 فیصد متاثرہ افراد میں اسپائیک اور اینٹی باڈیز ردعمل پیدا ہوا اور ایک کو چھوڑ تمام افراد میں ان کا تسلسل چھ ماہ تک برقرار رہا۔امریکی ماہرین نے کہا کہ  کورونا سے متعلق ابتدائی تحقیق کے نتائج پر یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد میں ہی ٹھوس اینٹی باڈی ردعمل پیدا ہوتا ہےتاہم نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ  کورونا سے معمولی بیمار ہونے والے افراد میں بھی اینٹی باڈیز بنتی ہیں اور وہ کئی ماہ تک برقرار رہتی ہیں۔