ویب ڈیسک: سینئر ٹی وی اداکار طلعت اقبال دل کے دورے کے باعث ہسپتال داخل، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر ڈلاس ٹیکساس میں رہائش پذیر اداکارطلعت اقبال کی حالت تشویشناک ہے۔ کچھ روز پہلے ان کی بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے صدمے سے وہ شاک میں چلے گئے تھے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں یکے بعد دیگرے دو ہارٹ اٹیک ہوئے۔
ان کی حالت سنبھل نہ سکی جس پر ڈاکٹرزنے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لئے اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکار طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔