تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا

تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں ڈکیتی چوری کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات خوفناک حد تک بڑھنے لگے ہیں۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں کارخانے کے ملک نے تنٰخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا۔ 55 سالہ اسحاق نےتنخواہ مانگی تو مالک نےصبح تک انتظارکرنے کا کہا اور یاسین رات کو کارخانے میں ہی سوگیا اور پھر مالک نے تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث اسحاق کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسحاق کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم یاسین 55 سالہ اسحاق کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے یاسین عرف پپو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

واضح رہے چند ماہ قبل لاہور کے ہی علاقے جوہر ٹاؤن میں ملزم احمد نےخاتون مریم پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ مریم کا چہرہ تیزاب سےجھلس گیا جسے بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینکا۔ سی سی پی او لاہور نےجوہر ٹاؤن میں تیزاب گردی کے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔