(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں شیئر کردیں۔
وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں اور اس کے ذریعے عوام کے ساتھ رابطے میں بھی رہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ، پاکستان کی خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔وزیر اعظم نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ خاتون اول، بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور میں واقع پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ کیا گیا، اس دوران بشریٰ بی بی کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر 5.5 ملین فالوورز رکھنے والے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں پر تا حال لاکھوں لائکس آ چکے ہیں۔