ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی نے پولیس افسران کو بڑا حکم جاری کردیا

آئی جی نے پولیس افسران کو بڑا حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں کو وردی پر نیم پلیٹ لگانے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او اور آر پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ 
آئی جی پنجاب مشتاق غنی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثر مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض افسران و اہلکار نیم پلیٹ نہیں لگاتے اور شناخت کو چھپایا جاتا ہے ۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ نیم پلیٹ نہ لگانے پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور اور آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب چھیالسویں کامن سے تعلق رکھنے والے زیرتربیت اے ایس پیز کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی اینٹی رائٹ ظفرجمیل کے مطابق زیرتربیت اے ایس پیز کے لئے اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں کروایا گیا۔

اے ایس پیز کا تعلق 46 کامن سے ہے جن میں 22 مرد اور 5 خواتین اے ایس پیز شامل ہیں۔ کورس کا دورانیہ 3 دن پر محیط ہو گا جس میں افسران کو لا اینڈ آرڈر کنٹرول کےحوالے سےمختلف ٹیکنیکس اور واٹرکینن کےاستعمال بارے تربیت دی جائے گی۔ مختلف فارمیشنز ,پیپر سپرے،پینٹ بال گن، او سی گیس، ٹیئر گیس کے استعمال بارے تربیت دی جائے گی جبکہ ترکش تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز تربیت دیں گے۔ایس پی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ عائشہ بٹ نے ٹریننگ سیشن کے دوران زیرتربیت افسران کو بریفنگ بھی دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer