(زین مدنی حسینی) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے تھیٹر پر کام کرنے سے معذرت کر لی، فیصل آباد کے تھیٹر میں ہونے والی فائرنگ کے بعد اب ملتان میں سٹیج ڈراما نہیں کریں گی۔
لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا جنہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد تھیٹر پر کام کرنے کے لئے پرڈیوسرز سے معاہدے کئے تھے اور پچھلے ہفتے فیصل آباد کے ایک تھیٹر میں ڈراما کیا لیکن ڈراما شروع ہونے کے دو روزہ بعد ہی تھیٹرپر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ حالانکہ تھیٹر کے باہر ہوئی لیکن میرا کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ ان پر کی گئی جس کی وجہ سے اب وہ تھیٹر پر کام نہیں کریں گی ۔میرا نے اٹھارہ ستمبرسے ملتان میں ڈراما کرنا تھا لیکن اب انہوں نے ڈراما کرنے سے معذرت کر لی۔