(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے ویمن کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے حکمت عملی بنانا شروع کردی۔
پی سی بی ویمن ونگ نے کرکٹرز کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی شروع کردی، ویمن کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی پی سی بی کا اگلا ہدف ہے۔ذرائع کے مطابق ویمن ونگ اکتوبر کے آخر میں ویمن کرکٹرز کی سرگرمیاں شروع کرنے کا خواہش مند ہے ۔ ویمن ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چارٹیموں کے درمیان کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کورونا ایس اوپیز ویمن کرکٹ کے لیئے بھی ہوں گے۔
پی سی بی ویمن ونگ بائیو سیکورببل کے لیئے سنٹرل اسٹیشن کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ بائیو سیکور ببل اسٹیش کے ساتھ ہی گراؤنڈ کی دستیابی کو ترجیح دی جائے گی۔